: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض،16دسمبر(ایجنسی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پانچ سال کے لیے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی مصر میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر 30 ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریاض حکومت نے قاہرہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور ہم آہنگی کے فروغ کی
ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے درمیان 11 نومبر کو طے پائے سمجھوتے کو عملی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شاہ سلمان نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے پانچ سال کے لیے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ مصر میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر تیس ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔